کراچی(این این آئی)ڈی جی رینجرز سے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات ،کراچی میں ہلچل مچ گئی-ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ہفتہ کو پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور لاپتہ افراد سمیت باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔مصطفی کمال نے امن و امان کے لیے رینجرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ’’را‘‘ سمیت تمام ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنادے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک میں امن و امان اور قومی جھنڈے کے وقار پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی ۔