بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

جعلی ڈی جی نیب بھی گرفتار

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے جعلی ڈی جی نیب بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔گزشتہ وز نیب حکام نے ملزم احسان الٰہی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔ نیب حکام نے بتایا کہ ملزم احسان الٰہی مصری شاہ کا رہائشی ہے اور اس نے ڈی جی نیب بن کر ماڈل ٹاؤن میں ایک مکان پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ۔ملزم کو متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ، ملزم خود کو ڈی جی نیب ظاہر کر کے شہریوں سے بھاری رقوم بٹورتا رہا ۔ ملزم کے قبضے سے نیب کے جعلی کاغذات ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور دوسری حساس دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ تاہم عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے اٹھارہ مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…