اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاناما لیکس کا ہنگامہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی کے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آ گئے۔ آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ 1983 میں رجسٹرڈ کروائی گئی اور نیازی سروسز لمیٹڈ کو بارکلز پرائیویٹ لمیٹڈ بینک اینڈ ٹرسٹ کی معاونت حاصل تھی۔ کپتان نے آف شور کمپنی آئی لینڈ جزیرہ میں رجسٹرڈ کروائی۔ دستاویزات کے مطابق عمران خان کی آف شور کمپنی کے تین فارن کرنسی اکاؤنٹ تھے اور کپتان نے ڈالر، پاؤنڈ اور انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کھول رکھے تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز عمران خان نے تصدیق کی تھی کہ اکاؤنٹنٹ کے کہنے پر 1983ء میں آف شور کمپنی بنائی چونکہ برطانوی شہری نہیں تھا اس لئے پراپرٹی خریدنے کیلئے آف شور کمپنی بنانا پڑی۔ اسی کمپنی کے ذریعے فلیٹ خریدا اور بیچا تھا۔