جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کلرک سے کھرب پتی بننے کی کہانی،اہم کیس نیب کے سردخانے کی نذر

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث یونس حبیب کا کیس نیب میں سردخانے کی نذرہوگیاہے ۔کلرک سے بینک کا صدربن کر کھرب پتی بننے والے مہران بینک اسکینڈل کا مرکزی کردار معاشی دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے تاحال محفوظ ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی میگاکرپشن اسکینڈلز رپورٹ میں سرفہرست یونس حبیب کے خلاف 30بلین روپے کرپشن کی تحقیقات 16سال سے سردخانے کی نذر ہے ۔1963 میں کلرک کی حیثیت سے بینک میں ملازمت کرنے والا شخص محض بیس سال میں بینک کا صدر بن گیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد 1991 میں نوازشریف کے دورحکومت میں اسٹیٹ بینک کی مخالفت کے باوجود یونس حبیب کو مہران بینک قائم کرنے کی اجازت دی گئی ۔نیب زرائع کے مطابق یونس حبیب نے 1991سے 1993 تک صرف دو سال میں 5 سے 8 ارب روپے کا فراڈ کیا۔اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث یونس حبیب نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں سینکڑوں ایکڑ اراضی جعلسازی سے اپنے خاندان کے نام کرائی ۔تاہم نیشنل ایکشن پلان کے تحت معاشی دہشت گردی میں ملوث یونس حبیب کے خلاف وفاقی حکومت بھی کارروائی سے گریز کررہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…