جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی کے8کا معاملہ بڑھ گیا،اہم جماعت نے نتائج مسترد کردیئے

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پیپلز پارٹی نے پی کے آٹھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تنائج مسترد کرتے ہوئے دو پولنگ اسٹیشن کی بائیو میٹرک تصدیق کا مطالبہ کردیا۔ بائیو میٹرک کے تمام اخراجات پی پی پی برداشت کرے گی ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی پی کے رہنما رحیم دادخان ،نو رعالم خان اور ہمایون خان کا کہنا تھا کہ پی کے آٹھ کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے،ہمارے ووٹرزکو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیرامیر مقام اور گورنرخیبرپختونخواالیکشن پراثر اندازہوئے،نورعالم خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کاکردار بھی متنازع رہا،رات کو 2بجے نتائج تبدیل کیے گئے،نادرا بھی دھاندلی میں ملوث ہے ،پی پی پی رہنما ہمایون خان نے علاقہ خزانہ اور ہریانہ کے دو پولنگ اسٹیشن کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے اخراجات پی پی پی برداشت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ نتائج کے خلاف سیاسی اور قانونی جنگ لڑیں گے،انہوں نے کہا کہ کہ سینئروزیروکلا پرمشتمل کمیٹی بنا دی ہے،پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آخری ٹائم پر تبدیل کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…