راولپنڈی (این این آئی)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کا جیل میںٹرائل شروع کر دیا گیا۔جمعرات کو سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سیکورٹی خدشات کی بناءپر ملزمان خالد شمیم ، معظم علی اور محسن علی کے جیل ٹرائل کو نوٹیفکیشن جاری ہوا ۔ ملزمان کا چالان عدالت میں جمع ہونے کے بعد باقاعدہ جیل ٹرائل کا آغاز کیا گیا ۔