ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

یہ کام کرنے کیلئے تیارہوں، وزایر اعظم نے اعلان کر دیا

datetime 12  مئی‬‮  2016 |

وزیراعظم کے خصوصی طیارے (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلدجو ڈیشل کمیشن بنائیں ، جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کےلئے تیار ہوں ، جو بات پارلیمنٹ میں کہنے و الی ہے وہ پارلیمنٹ اور جو جو ڈیشل کمیشن میں کہنے والی ہے وہ جو ڈیشل کمیشن میں کہونگا  دھرنے والوں نے پہلے دن سے مجھے وزیر اعظم تسلیم نہیں کیا  اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں میرا پیچھا کر نا ہے ۔تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ پاناما لیکس کے معاملہ پر جو ڈیشل کمیشن جلد بنے انہوںنے کہاکہ جو بات پارلیمنٹ میں کہنے والی ہے وہ پارلیمنٹ میں کہونگا اور جو بات جو ڈیشل کمیشن میں کہنے والی ہے و ہ جو ڈیشل کمیشن میں کہونگا ۔نیب سے پانا ما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرانے کے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ جب تجویز آئے گی تو جائزہ لینگے فی الحال تو میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلدجو ڈیشل کمیشن بنائیں میں جو ڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کےلئے تیار ہوں ۔وزیراعظم نے کہاکہ میڈیا انصاف کرے جن لوگوں کا پاناما لیکس میں آیا ہے ان کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے ایک اور سوال کے جوا ب میں وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں میرا پیچھا کر نا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہاکہ انہوںنے مجھے پہلے دن سے وزیر اعظم تسلیم نہیں کیاجب وہ بیمار ہوئے تو بیمار پرسی کےلئے میں ہسپتال گیا اور اس کے بعد انکے گھر بھی گیا لیکن ان کی سوچ منفی ہے اور منفی سوچ سے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…