لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ، تحقیقات کا دائرہ حلقے تک پھیلا کر قریبی ساتھیوں سے بھی تحقیقات شروع کر دیں ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ حلقے تک پھیلا دیا۔ رانا مشہود احمد کے قریبی ساتھیوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ نیب کی رانا مشہود کے پرائیوٹ سیکرٹری شاہد خان اور حافظ عابد سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی۔نیب نے رانا مشہود کی اہلیہ کی فانڈیشن کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلیں۔