لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اگر اس وقت بھی حکمرانوں نے درست فیصلہ نہ کیا اور پوری قوم کے مطالبے کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا تو وہ یہ سمجھ لیں کہ ان کے ہاتھوں سے اقتدار کی لکیریں ختم ہونے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ کے پی کے کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس کے بارے میں حکمران سوچ بھی نہیں سکتے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ اب عوام کو ایک بڑی خبر ملنے والی ہے وہ خبر ہے میاں محمد نواز شریف کے مستعفی ہونے کی ، پوری قوم کے کان اس طرف لگے ہوئے ہیں اور اس نشست کیلئے موزوں امیدوار کی تلاش جاری ہے۔ جس روز بھی موزوں امیدوار مل گیا وزیر اعظم کو پیچھے ہٹنا ہوگا وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینا پڑے گا ، اور ایوان میں سے ہی کسی اور کو وزیر اعظم نامزد کرنا پڑے گا تو ہی بات آگے بڑھے گی ورنہ یہ ڈیڈ لاک اسی طرح برقرار رہے گا ۔