منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

لیگی ایم این اے کا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی خاتون ایم این اے مائزہ حمید کے والد زاہد حمید، والدہ بشریٰ زاہد اور چچا نے اپنی آئل ملز کے نام پر 1995ئ میں1کروڑ 15 لاکھ قرض لیا مگر تینوں شخصیات نے سیاسی دباﺅ ڈال کر قرض ادا نہ کیا، نہ کوئی قسط جمع کروائی، قرض کی رقم بڑھ کر 2کروڑ 92 لاکھ ہو گئی الائیڈ بنک نے اپنے قانونی مشیر معیز طارق کے ذریعے قرض کی وصولی کے لئے مذکورہ شخصیات کے خلاف بینکنگ کورٹ میں دعویٰ کر دیا۔ اس دوران مائزہ حمید کے والد زاہد حمید کا انتقال ہو گیا جن کی جگہ پر مائزہ حمید خود دعویٰ میں فریق بن گئیں۔ بینکنگ کورٹ لاہور نمبر 2 نے بینک کا دعویٰ تاخیر سے دائر ہونے کی بنا پر خارج کر دیا جس پر الائیڈ بینک نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ نمبر 2 کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ اور مسٹر جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے مائزہ حمید، ان کی والدہ بشریٰ زاہد اور ان کے چچا شاہد حمید کو نوٹس جاری کر دئیے کہ وہ 16 جون کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے موقف پیش کریں اور الزامات کا دفاع کریں۔ عدالت نے مائزہ حمید، ان کی والدہ اور چچا کو رحیم یار خان میں ان کی 142 کنال رہن رکھی گئی زرعی اراضی فروخت کرنے سے روک دیا۔ اس اراضی کو ان شخصیات نے بنک میں رہن رکھ کر 1995 میں قرض لیا تھا۔
عدالت نے بینک کے کورٹ لاہور کی جانب سے دعویٰ کو مسترد کرنے کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں بنک اپنے کسی ڈیفالٹر کےخلاف جب بینکنگ کورٹ سے رجوع کرتا ہے تو محض تاخیرسے رجوع کرنے پر بینکنگ کورٹ اس کے دعویٰ کو ناقابل سماعت قرار نہیں دے سکتا۔ بینکنگ کے قانونی وکیل معیز طارق کا موقف تھا کہ بینکنگ کورٹ نے ان کو سنے اور مکمل دفاع کا موقع دئیے بغیر ٹیکنیکل بنیادوں پر دعویٰ خارج کر دیا۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…