لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر نے کہا ہے کہ وہ طالبان کی قید سے قبل بھی اللہ کے بہت نزدیک تھے ، اپنی بازیابی پر جشن منانے والوں کا علی حیدر نے شکریہ ادا کیا ۔ دل میں اپنوں سے جدائی کا کرب اور آنکھوں میں نئی زندگی ملنے کی خوشی ۔ علی حیدر اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ لاہور میں میڈیا کے سامنے آئے تو اپنا دکھ بھول گئے اور یاد رہے تو صرف انہیں اپنی بازیابی کے لئے دعائیں مانگنے والے ، ایک سوال پر کہتے ہیں وہ طالبان کی قید سے پہلے بھی اللہ کے بہت نزدیک تھے ۔ سابق وزیر اعظم بھی اپنے بیٹے کے لوٹ آنے پر بے حد خوش دکھائی دئیے ۔