فیصل آباد(نیوزڈیسک )چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خصوصی ہدائت پر بغیر نمبر پلیٹ ، اپلائیڈ فار ، غیر نمونہ ، مختلف ناموں ، مختلف رنگوں ، سرکاری مشابہت و مشکوک شکل و صورت کی حامل پلیٹس والی موٹر سائیکلوں ، کاروں ، ہائی لکس ڈالوں اور ڈبل کیبن گاڑیوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت ترین کار وائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کالے شیشوں ،ٹنٹڈ گلاسز ، بلیک سکرینز اور مدھم شیڈز والی گاڑیوں کے مالکان کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کالے شیشے ہٹا لیں بصورت دیگر ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ذرائع نے بتا یا کہ قبل ازیں متعدد بار عوام الناس کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے لیکن انہوںنے حکومتی ہدایات پر خاطر خواہ انداز میں عمل نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ اب تمام افراد کو حتمی و ارننگ جاری کی گئی ہے اور تمام ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ ، اپلائیڈ فار ، غیر نمونہ ، مختلف ناموں ، مختلف رنگوں ، سرکاری مشابہت و مشکوک شکل و صورت کی حامل موٹر سائیکلوں ، کاروں ، ہائی لکس ڈالوں اور ڈبل کیبن گاڑیوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایسی گاڑیوں کے چالانات کرنے سمیت انہیں قریبی تھانوں میں بند کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































