اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (آج) جمعہ کو برطانیہ روانہ ہونگے ۔ترجمان نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان 13مئی کو برطانیہ جائیںگے جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال پشاور کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت کریں گے ۔ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دورے کے دوران نمل یونیورسٹی کیلئے بھی فنڈزجمع کریں گے ۔