اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،مذہبی جماعت کے 4 افراد جاں بحق

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق اہلسنت والجماعت سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا سمن آباد بلاک 17 میں مسجد میں نماز کے بعد نمازی جیسے ہی باہر آئے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد 50 سالہ یامین ولد عبدالستار، 55 سالہ جان محمد ولد حنیف، 65 سالہ عبدالماجد ولدمحمد یوسف اور محمد مشتاق زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ اہلسنت والجماعت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ محمدی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو خراب کرنے والے دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد اہلسنت والجماعت کے ہمدرد تھے۔ دریں اثناء سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ‎



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…