منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پرویز خٹک کی وفاقی وزیر سے ملاقات،پاک چین اقتصادی راہداری ،خیبرپختونخوا کے منصوبے سامنے آگئے

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)و فاقی حکومت نے انڈس ہائی وے کی اپ گریڈیشن، جھنڈ سے کوہاٹ تک سڑک کی تعمیرکے علاوہ پشاور ڈیرہ اسماعیل خان ریلوے ٹریک کی تعمیر ، پاک چین اقتصادی راہداری میں موجودگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس بات کی یقین دہانی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی پارلیمانی رہنماؤں کے ایک وفد کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور اصلاحات کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کی گئی۔وفد میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر وزراء عنایت اللہ، سکندر حیات شیر پاؤ، شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیر محمد عاطف، سنیٹرز نعمان وزیر، محسن عزیز قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمن، پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد اعظم خان کے علاوہ مختلف صوبائی محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ اور وفد کے اراکین نے مغربی روٹ اور دوسری سہولیات کے بارے میں صوبے کے خدشات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اکنامک زون کے قیام، انڈس ہائی وے، کوہاٹ جھنڈ روڈ اور پشاور ڈیرہ اسماعیل خان ریلوے ٹریک کے بارے میں صوبائی حکومت کے موقف سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم جلد مغربی روٹ پر کام کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر کئی فیصلے کئے گئے جن میں صوبائی حکومت کی طرف سے اکنامک زون کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی شامل بھی تھی۔ وفد کو بتایا گیا کہ ہر صوبہ میں ایک ایک اکنامک زون اقتصادی راہداری کے تحت پہلے مرحلے میں قائم کیا جائے گا۔ اسی طرح صوبے کے ایک نمائندے کو وفاق کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق ٹاسک فورسز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ وہ صوبائی حکومت کو منصوبے کے بارے میں موثر انداز میں باخبر رکھ سکے۔ اجلاس میں انڈس ہائی وے کی بہتری کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے جبکہ کوہاٹ، جھنڈ روڈ کی تعمیر کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح وفد کو بتا گیا کہ پشاور ڈیرہ اسماعیل خان ریلوے ٹریک اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے وفد کو بتایا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک اہم طویل المعیاد قومی خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں بعض غلط فہمیوں سے اس منصوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ منصوبے کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق اتفاق رائے اور تمام صوبوں کی مشاورت سے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ 46ارب ڈالر مالیت کے مختلف منصوبوں کا مجموعہ ہے جن سے 35ارب تقانائی کے شبے پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا منصوبے کی اہم حصہ ہے کیونکہ اس صوبے نے قومی سا لمیت کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اکنامک زون صوبوں کی مشاورت سے ہی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے منصوبے پر اتفاق رائے سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی تا کہ بیرونی سرمایہ دار سرمایہ کاری کیلئے راغب ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…