منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس،پہلے بھی یہ کام کیا تھا آئندہ بھی کروں گا،عمران خان کے دوست زلفی بخاری کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/ اسلام آباد(آن لائن) عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا لندن میں ہی کاروبار ہے اور لندن میں ہی رہتے ہیں مجھے دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، عمران خان قومی ہیرو ہے ان کی سماجی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے گزشتہ روز آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ میں پیدائشی طورپرلندن کاشہری ہوں ،میرابچپن یہاں گزرامیں نے تعلیم بھی یہیں پرحاصل کی ،عمران خان میرے دوست ضرورہیں لیکن میں شوکت خانم کیلئے فنڈزدیتاہوں اورکوئی اورلوگ بھی شوکت خانم کوفنڈزدیتے ہیں ۔شوکت خانم کومیں فنڈزاس لئے دیتاہوں کہ پاکستان کے حکمران کوعلاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں غریب آدمی کیلئے بھی توکوئی ہسپتال ہو۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی چوری چھپانے کیلئے ہمارے نام کودھبہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ،میرے اباؤاجدادکاتعلق لندن سے ہے ،ہماراسارابزنس ہی لندن میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شوکت خانم کو پہلے بھی فنڈز دیئے تھے اور اب بھی دل کھول کر دوں گا ۔عمران خان اپنے کھیل اور سماجی خدمت کے علاوہ دیانتداری میں قومی ہیرو ہیں اور مجھے عمران خان سے دوستی پر فخر ہے ۔ مجھے ایک میڈیا گروپ نے دانستہ ٹارگٹ کیا ہے یہ ایک بہت ہی غیر اخلاقی حرکت ہے میرا سارا کاروبار قانونی ہے ۔ہم نے پاکستان سے لا کر لندن میں سرمایہ کاری نہیں کی بلکہ لندن میں محنت کر کے پیسہ کمایا اور یہاں پر سرمایہ کاری بھی کی ۔جن لوگوں نے مجھے ہدف بنایا ہے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ان لوگوں سے متعلق ہے جو غیر قانونی طریقے سے رقم دیار غیر میں لے گئے اور عوامی عہدوں پر بیٹھ کر غریب کا پیسہ لوٹنے والوں نے دوسرے ممالک میں کمپنیاں بنائیں لیکن ہمارا تو اس سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے دریں اثناء پاکستان میں موجود زلفی بخاری کے والد واجد بخاری نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی دہائیوں سے لندن میں کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں ہمارا کاروبار ہر طرح سے لیگل ہے ۔پانامہ لیکس ان سیاستدانوں اور حکمرانوں کے حوالے سے ہے جنہوں نے پبلک کی دولت لوٹ کر کمپنیاں بنائی ہیں ہمیں بلاجواز ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ عدالتی چارہ جوئی کے لئے اپنے وکلاء سے مشورے کر رہے ہیں علاوہ ازیں زلفی بخاری کے سسر سابق سینیٹر جو کہ مسلم لیگ(ن) کے سرکردہ راہنما بھی ہیں سید ظفر علی شاہ سے نمائندہ آن لائن نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی فکر نہیں جو انہیں ٹارگٹ کر رہے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…