لاہور (نیوزڈیسک)ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف کا بھی نمبر آگیا،علیم خان بڑے مسئلے میں پھنس گئے،ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمین کو شامل کرنے کا الزام میں نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں نجی ٹی وی کے مطباق اسسٹنٹ ڈائریکٹر توصیف منور کی جانب سے مراسلے کے ذریئے پی ٹی آئی رہنما کو طلب کرلیا۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعد نیب نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کردی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان پر اپنی ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمین کو شامل کرنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے اپنی ملکیتی ریورایج سوسائٹی میں سرکاری اراضی شامل کی جس پر نیب کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد بشیر خواجہ کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔