لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے نیب تحقیقات پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ میرا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے میں ڈی جی نیب کیخلاف عدالت جاؤں گا بس بہت ہو گیا اب فیصلہ ہونا چاہیے، نیب کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے ۔ یادرہے کہ رانا مشہود خان کیخلاف یوتھ گیمز میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں اور وہ نیب کو کئی بار اپنا موقف بھی دے چکے ہیں ۔