فیصل آباد (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی اور بزرگ راہنما محمد شعیب المعروف کرنل شعیب اور ان کا بیٹا صنعت کار میاں محمد یونس ٹریفک حادثہ جاں بحق ہو گئے اس حادثہ کے نتیجے میں صنعت کار محمد یونس کی اہلیہ منزہ ، بیٹی فاطمہ ، مریم جو کہ کرنل شعیب کی صاحبزاد ہیں کو شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جبکہ شعیب ان کے بیٹے محمد یونس کی میتیں الائیڈ ہسپتال کے سرد خانہ میں منتقل کر دی گئیں ۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شعیب کی دو بیٹیاں عفت اور رفعت کے علاوہ ان کا بیٹا میاں محمد طارق امریکہ میں مقیم ہیں جن کی واپسی پر آٹھ مئی اتوار کو بعدنماز ظہر پہاڑی چوک پیپلزکالونی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی پولیس نے اس واقعہ میں ملوث کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے آن لائن کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما اور ان کا بیٹا محمد یونس اور خاندان کے دیگر افراد لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس فیصل آباد آرہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث کار ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا ۔ جس کے نتیجے میں کار قلہ بازیاں کھاتی ہوئی موٹر وے کی دوسری سائیڈ پر چلی گئی جس سے شعیب اور ان کا بیٹا محمد یونس صنعتکار موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔محمد شعیب جماعت اسلامی کے نہ صرف سرگرم کارکن تھے بلکہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور اقتدار میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے چلائی گئی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اور اس سلسلہ میں انہیں لاہور شاہی قلعہ میں کئی ماہ تک پابند صلاست رہنے کے علاوہ انہیں سخت اذیتیں بھی دی گئیں بعدازاں رہائی ملنے کے بعد ملک چھوڑ کر امریکہ میں سیاسی پناہ اور شہریت حاصل کر لی تھی چند ماہ قبل بھی مختلف حساس اداروں نے شعیب المعروف کرنل شعیب مرحوم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا تھا جس پر جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کیا اس بنا پر انہیں بزرگ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا تھا ۔