اسلام آباد (آن لائن )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں خفیہ جائیداد کا انکشاف ہوا ہے جبکہ علیمہ خان نے بھی خود اسکا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی اور دوسری ہمشیرہ کی پراپرٹی دبئی میں موجود ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں خفیہ جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔اس بارے میں علیمہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انکی اور دوسری ہمشیرہ کی دبئی میں پراپرٹی موجود ہے جسے اس لیے ظاہر نہیں کیا گیا کیونکہ آڈیٹر نے بتایا تھا کہ اسے ظاہر کرنے پر جرمانہ ہوسکتا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی راﺅف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ دبئی میں پاکستان کی کئی بڑی شخصیات نے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنا لیں جبکہ عمران خان کی ہمشیرہ سمیت دو سو انہتر خواتین نے بھی دبئی میں پراپرٹی خریدی ،عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جائیداد کو تسلیم بھی کر لیا ہے۔ معروف صحافی کا کہناتھا کہ دبئی میں پاکستان کی کئی بڑی شخصیات نے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنا لی ہیں، پاکستانیوں کے200 ارب روپے بیرون ملک ہیں،ایک بلین ڈالر سرمایہ ملک سے باہر گیا ہوا ہے،دبئی میں معروف دفاعی تجزیہ نگار ائیر مارشل( ر)شاہد لطیف، بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ مگسی، سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعلی بلوچستان اختر مینگل،سابق مشیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، انیسہ فاروقی اور علیزے اقبال حیدرکی دبئی میں پراپرٹی ہے، سعید منہاس ایوی ایشن میں تھے ان کی بھی پراپرٹی دبئی میں ہے، ایک اردو اخبار کے کئی صحافی بھی دبئی میں جائیداد رکھتے ہیں جبکہ صدر سپریم کورٹ بار ایڈوکیٹ علی ظفر اور ایئرمارشل (ر)شاہد لطیف کی دبئی میں پراپرٹی ہے۔ان کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی پراپرٹی دبئی میں ہے۔عوامی حلقوں نے یہ سوال اٹھایاہے کہ دبئی میں دیگر شخصیات کے علاوہ عمران خان کی بہنوں کی جائیدادوں کی موجودگی کاا عتراف اور انکشاف ہوا ہے کیا اب عمران خان اپنی بہن کے بارے میں بھی وہی موقف اختیا رکریں گے جو وہ اپنے سیاسی مخالفین کیلئے اختیار کیے ہوئے ہیں اور کہیں ایسا تو نہیں کہ شوکت خانم کے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں خریدی گئی ہیں کیونکہ حلیمہ خان شوکت خانم کی ڈائریکٹر بھی ہیں کیا عمران خان اب انھیں شوکت خانم کی ڈائریکٹرشپ کے عہدے سے ہٹائیں گے یا نہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں خفیہ جائیداد کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا



















































