ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نیب بلوچستان کاسیکرٹری خزانہ کے گھرپرچھاپہ،73کروڑسے زائدرقم برآمد

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیب بلوچستان کی سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھرپرچھاپہ مارکر73کروڑروپے کی ملکی وغیرملکی کرنسی4کروڑمالیت کاہونابرآمدکرکے انہیں گرفتارکرلیا۔آج ہفتہ کونیب عدالت میں پیش کیاجائیگا،نیب بلوچستان نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھرپرجمعہ کے روزچھاپہ مارااوران کے گھرسے نوٹوں سے بھرے14بیگ اورایک لاکربرآمدکرلئے ،نوٹوں کی گنتی کیلئے نیب کومشینیں منگواناپڑگئیں اور12گھنٹے میں نوٹوں کی گنتی مکمل کی گئی ۔مشتاق رئیسانی پرکرپشن کاالزام تھااوران کے گھرسے 73کروڑروپے سے زائدملکی وغیرملکی کرنسی اوربرائزبانڈزاورسیونگ سرٹیفکیٹس کروڑسے زائدہے ،نیب نے 4کروڑروپے مالیت کاسونابھی برآمدکرلیاہے اورمشتاق رئیسانی کوگرفتارکرلیاگیاہے جنہیں آج ہفتے کے روزنیب عدالت میں پیش کیاجائیگا،دوسری جانب صوبائی وزیرمال جعفرمندوخیل نے کہاکہ پیسہ برآمدہونے کی مذمت کرتے ہیں تاہم نیب کاطریقہ کارغلط ہے ۔جبکہ ترجمان نیب کاکہناہے کہ سیکرٹری خزانہ کے خلاف کارروائی اچانک نہیں کی ،بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ فنڈز،پی ایس ڈی پی ایک ارب سے زائدکی کرپشن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔وزیرخزانہ سے تفتیش کے بعدمزیدگرفتاریاں بھی ہوں گی ۔بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑنے کہاکہ نیب اپناکام کررہی ہے 70کروڑہویا70ارب نیب کاکام کاہے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے ،صوبائی حکومت اداروں سے تحقیقات میں تعاون کریگی۔انہوںنے کہاکہ نیب نے شواہدکے بعدمشتاق رئیسانی کے گھرپرچھاپہ ماراکرپشن کوقابوکرناہماراکام نہیں ،یہ نیب کامینڈیٹ ہے نیب حکام کے پاس ناقابل تردید شواہدموجودتھے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…