منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

زیادتی کے ملزم بابر جمیل‘ ڈی ایس پی کی گالی نشرکرنے پر ٹی وی چینل کی سختی آگئی

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی ڈان نیوز ٹی وی پر ملزم بابر جمیل‘ ڈی ایس پی کی گالی نشرہونے پرچینل کو وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔پیمر ا سے جاری بیان کے مطابق ڈان نیوز ٹی وی نے 5 مئی 2016 ء کو دوپہر 1:23 پر ملزم بابر جمیل‘ ڈی ایس پی کی میڈیاسے گفتگو نشر کی۔ دوران گفتگو بابر جمیل نے متاثرہ لڑکی کے حوالے سے نہایت نازیبا اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے جو کہ براہ راست نشر ہوئے اور یہ الفاظ ناظرین کو شدید ناگوار گزرے اور کوفت کا باعث بنے۔ اس طرح کے نازیبا اور غیر اخلاقی الفاظ کا براہ راست نشر ہونا ثابت کرتا ہے کہ چینل نے نشریات میں تاخیری وقت کا نظام نصب نہیں کیا ہوا یا پھر وہ غیر موثر ہے ۔ مزید برآں ایڈیٹوریل بورڈ کے غیر فعال ہونے کا بھی ثبوت ہے جو کہ چینل پر نشر ہونے والے مواد کے معیار کا تعین کرنے سے یکسر قاصر ہے۔ جبکہ چینل کا یہ عمل پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 ء کے سیکشن 20(c) ‘ پیمرا قوانین 2009(Rules) کی شق 15(1) اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکت 2015 ء کی شقوں 3(1)(e) ‘ 5 ‘ 13(1,2,3) ‘ 17 اور 20 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ لہذا بذریعہ انتباہ ہذا ڈان نیوز ٹی وی کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطہ اخلاق‘ 2015 ء پر پوری ذمہ داری اور خلوص سے عمل درآمد کریں اور اپنے MCRs اور PCRs میں نشریات میں تاخیری وقت کے موثر آلات نصب کریں اور اگر نصب ہے تو اس کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں۔ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کو موثر اور پیشہ وارانہ افراد کو تفویض کریں تاکہ نشریات کے معیار میں بہتری یقینی بنائی جاسکے۔ انتباہ ہذا مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…