پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

دباؤ یا کچھ اور؟معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی نے بیان بدل لیا

datetime 6  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) دباؤ یا کچھ اور؟معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی نے بیان بدل لیا، لاہور میں معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے پھرگئی، معاملہ زیادتی کا نہیں بلکہ باہمی رضا مندی کا تھا،متاثرہ خاتون نے دوران تفتیش رضامندی کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کی رہائشی لڑکی ثنا ء نے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کیس میڈیا کے سامنے لانے پر ملزم ڈی ایس پی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ڈی ایس پی نے اسکی بیٹی کو دو روز تک محبوس رکھا اور اڑتالیس گھنٹوں تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا، تاہم ملزم عمران بابر جمیل لڑکی سے ذیادتی جھٹلاتا رہا اور میڈیا کے سامنے اپنی صفائیاں پیش کرتا رہا۔تاہم عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کیں تو کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا اور معلوم ہوا کہ معاملہ زیادتی کا نہیں بلکہ باہمی رضا مندی کا تھا۔ دن بھر خود کو مظلوم کہنے والی لڑکی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسکے ساتھ یادتی نہیں ہوئی بلکہ وہ رضامندی سے ڈی ایس پی کے ساتھ گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…