پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

جدہ کی سٹیل مل کامیابی سے چلانیوالے پاکستان کی ہر مل دیوالیہ کرنے کے ذمہ دار ہیں‘ڈاکٹر طاہر القادری

datetime 6  مئی‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی تقریروں میں ہر بات کرتے ہیں مگر پانامہ لیکس کے انکشافات کا جواب نہیں دیتے ، حکمرانوں کی خدمات غیر ملکی بنک بھرنا اور مشکوک دولت سے کھربوں کی جائیدادیں بنانا ہے،جدہ کی سٹیل مل کو کامیابی سے چلانے والے پاکستان کی ہر مل کو دیوالیہ کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔30سال پہلے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کے دعوے کرنیوالے آج بھی وہی دعوے دھرا رہے ہیں ،غریب کو موٹر وے کے لالی پاپ نہیں بجلی،روزگار اورانصاف چاہیے ۔ 3سال قبل بھی مئی کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تھا آج بھی اتنا ہی ہے ، وزیر اعظم اپنے اور خاندان کے احتساب سے بچنے کیلئے شہر شہر بھاگ رہے ہیں۔ ظالم نظام اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ایبٹ آباد جیسے انسانیت سوز واقعات جنم لے رہے ہیں ۔ عنبرین کو زندہ جلانے والے ظالموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ، نور اللہ صدیقی ،ساجد بھٹی ،احمد نواز انجم ،قاضی فیض الاسلام و دیگر رہنماء موجود تھے،سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے لوڈشیڈنگ اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکمران خاندان پانامہ لیکس کے انکشافات کی روشنی میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 21ویں صدی میں ایسے ظلم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ،لیکن غربت ،جہالت، پسماندگی ،دہشتگردی اور قوم پر مسلط نااہل حکمرانوں کی وجہ سے اس دور جدید میں بھی ایسے دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…