پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور ن لیگ میں کشیدگی،اسفندیارولی خان کے صبر کاپیمانہ لبریز

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آپس میں لڑوانے کی پالیسی ترک کی جائے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے پہلے مالا کنڈ میں غیر آئینی و غیر قانونی کسٹم ایکٹ نافذ کیا اب فیڈرز سے بجلی کی تقسیم پر عوام کو دوبارہ باہم دست و گریبان کر دیا گیا ہے۔باچاخان مرکزسے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے والے علاقے میں موجود بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہیں اور صوبے کے خالص پن بجلی منافع کی اصل قسط بھی صوبائی حکومت حاصل نہیں کر سکی۔عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کرنے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں۔اسفند یار ولی خان نے دیر اور سوات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام دشمن حکومتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر بھائی چارہ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے مسائل کا حل اتحاد کے ذریعے نکالیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی پشت پر ہے اور مطالبات کی منظوری کیلئے ہر سطح پر نا صرف عوامی آواز اٹھائی جائیگی بلکہ مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ کھڑے اسفند یار ولی خان نے مزید کہا ہے کہ اپنے بنیادی آئینی حقوق حاصل کرنے کیلئے عوامی اتحاد و یکجہتی لازمی ہے۔عوامی اتحاد کی مضبوطی سے سرکاری و سیاسی عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…