منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ملک کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے ،چودہ صوبے بنائے جائیں ،صدرالدین ہاشوانی

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(این این آئی) پاکستان کے معروف تاجر صدرالدین ہاشوانی نے کہاہے کہ میں شکرپڑیاں میں ایک میوزیم بنانے میں دلچسپی رکھتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں اس میوزیم کی تعمیرکے لئے وفاقی حکومت اورسی ڈی اے کوخط بھی لکھا لیکن تاحال مجھے کسی طرف سے اس معاملے پرکوئی جواب میں نہیں ملا۔ صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ آرٹ کی پاکستان میں قدرنہیں ہے اورپاکستان میں کئی نامورآرٹسٹ بغیردواؤں کے مرجاتے ہیں ۔صدرالدین ہاشوانی نے جمعہ کے روز سینئر صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری چھ نسلیں اس ملک میں پیدا ہوئیں۔ صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ پاکستان میراپیاراملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ دنیاایک نشہ ہے جس میں طاقت بھی ہے اوراختیاربھی ۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہاکہ منافقت حرام ہے ،بولو تو ہمیشہ سچ بولو منافقت نہیں کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں جو بھی حکمران آیا اس نے لوٹ مارکی۔ صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ حکمرانوں کے اربوں کھربوں بیرون ملک بینکوں میں پڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں ہرجگہ مسلمانوں کے لئے مشکلات ہیں جس کی وجہ ان میں نااتفاقی ہے جبکہ غیرمسلم متحد ہیں اورترقی کی طرف گامزن ہیں۔ صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ نمازکے ساتھ حقوق العباد بھی لازمی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سب کچھ معاف کردے گالیکن حقوق العباد معاف نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ سب کودینی چاہیے کسی کوبھی مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ ضیاء الحق نے زکوٰۃ کوسیاسی کاموں کیلئے استعما ل کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چودہ صوبے ہونے چاہئیں ۔سب صوبوں کوآپس میں متحد ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے کاروباری لوگ کم ہوتے جارہے ہیں جبکہ سیاستدان روزبروزبڑھتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کاروباری لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ سیاستدان ٹیکس چورہیں۔ صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنے تمام اثاثے ملک کے لئے وقف کردیئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے ملک کوکچھ نہیں دیا بلکہ ملک سے لیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حق با ت کو ہمیشہ بلند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یزید نے مسلمانوں پر بہت ظلم کئے لیکن آج یزیدکا نام نہیں بلکہ اس سے مسلمان اورمضبو ط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سمت درست کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بیروزگارنوجوان سیاست کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اگرہم ان کو بھرپور سپورٹ کرینگے تووہ اچھے سیاستدان بنیں گے۔ جبکہ ہمارے ملک میں سیاست بھی کاروبار بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کئی بارسیاست میں آنے کا کہا گیا مگر میں نے کہاکہ یہ میراکام نہیں ۔صدرالدین ہاشوانی نے مزیدکہاکہ میں اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھ سکتا تھا کہ حکمرانو ں نے اس ملک کو بیچا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف بہت پیارے انسان ہیں۔ انہوں نے اپنے گھرسے کرپشن کاخاتمہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دفاع کے ساتھ ساتھ ہمیں تعلیم اورمعیشت کو بھی بہترکرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہاشو فاؤنڈیشن 50 ہزار بچو ں کی کفالت کررہی ہے اس کے علاوہ تھر میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کی بھی مددکی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…