لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشکو ل توڑنے کا دعوی کرنے والوں نے صرف گذشتہ 9مہینوں میں عالمی مالیاتی اداروں سے6.9ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا جس سے پاکستان کا مجموعی قرضہ1869ٹریلین روپے تک جا پہنچا ہے ، آج پاکستانی قوم کا ایک ایک بال قرضوں میں جکڑا جا چکا ہے۔ عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کارٹیم پر غرور کرنے والی نواز لیگ کے خود انحصاری کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ مالیاتی امور پر پاکستانی قوم کو اندھیرے میں رکھے ہوئے ہیں وہ اصل حقائق میڈیا سے بھی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان قرضوں کے علاوہ مختلف منصوبوں کے لیے چین اور ترکی کے ساتھ ہونے والے یکطرفہ معاہدوں کو بھی منظر عام پر نہیں لایا جا رہا جس کی ایک مثال اورنج لائن ٹرین کا ہونے والا معاہدہ ہائیکورٹ میں پیش کرنے سے انکار کی صورت میں سامنے آیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور وفاقی حکومت کے اکنامک آفئیر زڈویژن نے دبئی میں آئی ایم ایف سے 500ملین ڈالر کے مزید قرضے کیلئے مذاکرات کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قرضوں سے نجات دلانے کی بجائے پاکستان پر عالمی قرضوں کا نیا بوجھ لاد دیا ہے جس پر موجودہ حکمرانوں کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہیے ۔عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کی طرف سے یکم مئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کو سراہا اور انہیں اپنے ہر ممکن کا تعاون کا یقین دلایا انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی طاہر فیروز اور جنرل سیکرٹری میاں نوید نے کامیاب جلسے پر عبدالعلیم خان کو مبارکباد دی اور آئندہ بھی عمران خان کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
حکومت نے صرف 9مہینوں میں کتنے ارب ڈالر قرض لیا؟معروف سیاسی شخصیت کا حیرت انگیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































