ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پر شبے کا اظہار

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی ذہنی حالت پر شبے کا اظہارکردیاکہتے ہیں وزیر اعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ نفسیاتی دباو میں ہیں،تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت کی جدو جہد کے لیے کوشش ہوئی تو وکلا برداری نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ،ہماری درخواست ہے کہ وکلا برداری کرپشن مٹاؤمہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ملک کو آگے لے کرجا یا جا سکے۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کے ساتھ کیسے ملایا جا سکتا ہے حالانکہ ہم نے دہشت گردوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا، حکومتی وزراء اور وزیر اعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ نفسیاتی دباو میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کے ساتھ ملانا مناسب نہیں ،ہم بھی ملک کی ترقی اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن یکسوئی سے ٹی او آرز پر متفق ہے ،جوڈیشل کمیشن کی روح ٹی او آرز ہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ جلسوں میں بد انتظامی کے باعث فیصل آباد کے جلسے کی تاریخ کوآگے کیا گیا ،فیصل آباد میں پوری تیاری کے ساتھ 20تاریخ کو جلسہ کیا جائے گا ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…