گوجرانوالہ (این این آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ میں نوجوان کو خاتون سیکیورٹی گارڈ سے چھیڑ خوانی مہنگی پڑ گئی ٗتھپڑوں کی بارش نے بہن بھائی کا رشتہ بھی یاد کرا دیا۔ ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ میں باپ کی دوائی لینے کیلئے آنے والا تتلے عالی کا علی خاتون گارڈ مریم سے چھیڑ خوانی کر بیٹھا جس پر خاتون نے تھپڑوں کی بارش کر دی لعن طعن اور پٹائی کے بعد نوجوان نے خاتون کو بہن بنالیا بعد معافی مانگنے پر جان چھوٹی ۔