اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ مسلم لیگ ہاؤس حوالگی کی درخواست پر پاکستان مسلم لیگ (ق)کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی نے مسلم لیگ(ن) کی درخواست پر مسلم لیگ (ق)کو نوٹس جاری کر جاری کیا۔ مارگلہ روڈ اسلام آباد پر مسلم لیگ ہاؤس کی ملکیت کے مقدمہ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ٗ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ق لیگ نے ہمارے پارٹی آفس پر قبضہ کر رکھا ہے، قبضہ چھڑوا کر ہمارے حوالے کیا جائے۔ سماعت کے دوران مسلم (ق)کے وکیل سردار عبدالرازق نے موقف اختیار کیا کہ کسی آفس پر قبضہ نہیں کیا جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔