اسلام آباد این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، کسی نے ان کی غلط رہنمائی کی ہے ٗ وزیر اعظم نواز شریف نے سکھر میں منصوبے کا اعلان کیا جس پر خوشی ہوئی اور اگر وہ جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے تو اور بھی خوشی ہوتی۔وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صحت مند جمہوریت کیلئے اپویشن کا کردار ہوتا ہے اور میں نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی ہے۔ نواز شریف جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے تو خوشی ہوتی، انہیں چاہئے تھا کہ فون کر کے دعوت دیتے یا پھر کاغذ کے ٹکڑے پر ہی لکھ کر دعوت دیدیتے۔