منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے پھرگئی

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور میں معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے پھرگئی، معاملہ زیادتی کا نہیں بلکہ باہمی رضا مندی کا تھا،متاثرہ خاتون نے دوران تفتیش رضامندی کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کی رہائشی لڑکی ثنا ءنے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کیس میڈیا کے سامنے لانے پر ملزم ڈی ایس پی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ڈی ایس پی نے اسکی بیٹی کو دو روز تک محبوس رکھا اور اڑتالیس گھنٹوں تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا، تاہم ملزم عمران بابر جمیل لڑکی سے ذیادتی جھٹلاتا رہا اور میڈیا کے سامنے اپنی صفائیاں پیش کرتا رہا۔تاہم عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کیں تو کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا اور معلوم ہوا کہ معاملہ زیادتی کا نہیں بلکہ باہمی رضا مندی کا تھا۔ دن بھر خود کو مظلوم کہنے والی لڑکی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسکے ساتھ یادتی نہیں ہوئی بلکہ وہ رضامندی سے ڈی ایس پی کے ساتھ گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…