جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

طائف کے درمیان مشتبہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان مشتبہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم سے کم چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا ، مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے بیشہ گورنری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ان کے خفیہ ٹھکانوں کا گھیراؤ کر کے کارروائی شروع کی۔دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی تاہم جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دو دوسرے شدت پسندوں نے پکڑے جانے کے خوف سے خودکش جیکٹوں کی مدد سے خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے ادھر جدہ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے زیراستعمال ٹھکانوں اور غاروں میں تلاشی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کو ان ٹھکانوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں سعودی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سوشل میڈیا پر مثبت رد عمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…