ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف نے وعدہ کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے فاروق ستار

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک)ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بھی ثابت ہو گیا کہ آفتاب کی موت تشدد سے ہوئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وعدہ کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے،آفتاب کی موت سے باتیں واضح ہو گئیں، مدت سے کہہ رہے تھے سب اچھا نہیں کہیں نہ کہیں گڑبڑ ہے، ہمارے 165افراد لاپتہ ہو چکے ہیں انہیں بازیاب کرایا جائے ۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آفتاب احمد کی ماورائے عدالت قتل پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔آرمی چیف کے احکامات اطمینان کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان پر کئے گئے تشدد کی تصدیق کر دی ہے ۔ہمیں امید ہے تحقیقات ہوں گی اور عوامل کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ 165کارکنوں کے اہل خانہ اپنے بچوں سے متعلق ہم سے پوچھ رہے ہیں ان لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے ۔فاورق ستار نے کہا کہ 90روز کے ریمانڈ پر کارکنوں کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے ۔اعترافی بیانات میں جبر اور ٹارچر کے معاملات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے کہ کہیں وہ بیانات جبر اورٹارچر سے تو نہیں لئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم رینجرز کے اختیارات کو کم کرنے کا نہیں کہتے اور نہ ہی 90روزکے ریمانڈ کو کم کرنے کا کہہ رہے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ریمانڈ پر لئے گئے افراد کو عدالتوں میں بھی پیش کیا جاتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹی قائم ہو جاتی تو آفتاب احمد کے رینجرز کے ہاتھوں قتل جیسے سانحات نہ ہوتے ۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد کے واقع سے بہت سی باتیں واضح ہوئی ہیں، ایم کیو ایم عرصہ دراز سے کہہ رہی تھی کہ سب اچھا نہیں ہو رہا، کہیں نہ کہیں گڑبڑ ہے، آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ اسکی موت تشدد کے باعث ہوئی۔ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر ٓفتاب احمد کے سوئم پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان نے انکی رہائشگاہ پر بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے یاسین آباد شہداء کے قبرستان میں آفتاب احمد کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔آفتاب احمد کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن نے نام پر ایم کیو ایم کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد کیس انتہائی اہم ہے، ادارے کے سربراہوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ تشدد کرنے والی کالی بھیڑوں کو باہر نکالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…