منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

احتساب کا آغاز ہوناچاہیے ،معاملہ اپوزیشن کی طرف سے لیٹ ہورہا ہے ‘چوہدری نثار علی خاں

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خاں نے کہا ہے احتساب کا آغاز ہوناچاہیے اسی لئے حکومت نے پانا ماپیپرز کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنادیا ہے لیکن اپوزیشن کنفیوز تھی اور بار بار اپنے مطالبات تبدیل کرتی رہی ،کبھی کہتے تھے کہ اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کرے کبھی ان کی طرف سے کہا جاتا تھا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی تحقیقات کریں اور پھر ان کی طرف سے کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف اس معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھ دیں حکومت کلےئر تھی تو اسی وقت وزیراعظم نوازشریف نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا اور اپنے ٹی او آز بھی دیدیے۔ لیکن یہ معاملہ لیٹ صرف اپوزیشن کی طرف ہوا ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم اب بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات طے کرنے کیلئے تیار ہیں اور اپوزیشن بھی چاہے تو اس معاملے کو حل کیا جاسکتا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے جو ٹی او آرز پیش کئے گئے ہیں ان میں صر ف ایک بندے کے احتساب کی بات کی گئی ہے لیکن جو ہم نے ٹی او آر ز پیش کئے ہیں ان میں سب کے احتساب کی بات ہے۔ اس بات پر اپوزیشن میں ابھی تک جو بھی ابہام پا یا جار ہا ، ہم اس کو بھی سلجھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ اگر چوری کا مال ہوتو انسان چھپاتا ہے یا چوری کے پیسے سے کوئی چیز خریدی ہوتو لوگوں کے سامنے نہیں لائی جاتی۔ لیکن شریف فیملی نے مے فےئرزا پارٹمنٹ کو کبھی نہیں چھپایا اور اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کارکن سے متعلق انکوائری سندھ حکومت کا کام ہے وفاقی حکومت کے اختیارات بہت محدود ہوتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایم کیو ایم کی شکایت دور کی جائے ۔انہوں نے طالبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کو مذاکرات پر لانے کیلئے پاکستان کااثر و رسوخ محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن مشکلات کے باوجود درست سمت میں چل رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…