منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں القاعدہ کسے ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے؟ رابطہ کمیٹی نے اہم انکشاف کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے انکشاف پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کے دہشت گرد زین انصاری نے یہ اعترافی بیان دیاہے کہ اس نے ایم کیوایم کے رہنما اورنامزد میئر کراچی وسیم اختر کی ریکی کی تاکہ انہیں نشانہ بنایاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس اعترافی بیان سے یہ حقیقت ایک مرتبہ پھر واضح ہوگئی ہے کہ انتہاء پسند دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لبرل، جمہوری اوراعتدال پسند سیاسی جماعت ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ طے کیاگیا تھا کہ ملک بھرمیں کالعدم اورمذہبی انتہاء پسند تنظیموں اورانکے سرپرستوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا آج اس آپریشن کو شروع ہوئے کئی برس ہوچکے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان میں متعین کیے گئے اہداف کے برخلاف اب تک صرف اور صرف ملک کی سیکولر ، لبرل اور محب وطن جماعت ایم کیوایم کو اس آپریشن میں نشانہ بنایا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کونشانہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے دوسری جانب ایم کیوایم کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے الٹا ان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے قیام کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے اور ملک میں دہشت گردی میں ملوث اصل عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…