کوئٹہ (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ اس وقت ہی ممکن ہے جب حکومت عوام سمیت معاشرے کا ہر فرد اس کے خلاف علم بغاوت بلند کر لے معاشرے کو اپاہج بنانے والی اس بیماری سے حکومت اعلان جنگ کر چکی ہے عوام کا تعاون درکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ترجیحی اقدمات اٹھا رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہر ی نے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے واضح احکامات دیئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جاری جنگ جیتنے کیلئے ہمیں اساتذہ ، والدین اور معاشرے کے ہر فرد کا تعاون درکار ہے جس کے بعد ہی ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں اگر اب بھی ہم نے اس بیماری کے خلاف اعلان جنگ نہ کیا اور بے بنیاد مفروضوں پر ہی یقین رکھتے رہے تو ہمارے یہ رویئے ہمارے بچوں کو اپائج بنا دینگے لہٰذا اب وقت اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو مہم میں بھر پور حصہ لے اور اس بیماری کو اپنے معاشرے سے نکال باہر پھینکے انہوں نے کہا کہ16 مئی سے پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ صوبے کے عوام اس میں حکومت کا ساتھ دے کر اس بیماری کو شکست سے دوچار کر ے۔