اسلام آباد (نیوزڈیسک) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن کی عمارت کو اچانک خالی کرا لیا گیا اورالیکشن کمیشن کے تمام عملے کو گھر بھیج دیاگیا ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس حکام نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جڑواں شہروں میں اہم عمارتوں اور تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کے حملوں کا خدشہ ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ٗ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد اہم عمارتوں سمیت ایئرپورٹس اور ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں ۔