ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ممتاز قادری کو سلمان تاثیر کے قتل پر اکسانے والے مفتی حمید کو برطانیہ نے ویزہ دیدیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ممتاز قادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے حوالے سے اکسانے والے مفتی حمید قریشی کو برطانیہ نے مخصوص مدت کے لئے ملٹی پل ویزہ دے دیا ہے مفتی حمید قریشی نے اپنی ایک جذباتی تقریر میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو توہین رسالت کا مرتکب قرار دے کر انہیں واجب القتل قرار دیا تھا اس محفل میں ممتاز قادری بھی موجود تھا قاری حمید قریشی کی تقریر سے متاثر ہو کر ممتاز قادری جو کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی سیکیورٹی پر مامور تھا نے سرکاری گن سے سلمان تاثیر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا حالانکہ سابق گورنر نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں حضورؐ کی شان میں گستاخی کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ میں گستاخ رسولؐ پر لعنت بھیجتا ہوں اس کے باوجود کانسٹیبل ممتاز قادری نے مفتی حمید قریشی کے فتوے کو عملی جامع پہنایا ۔ قابل فکر بات یہ ہے کہ برطانیہ کا بھی اس حوالے سے دہرا معیار ہے ایک طرف برطانوی حکومت مسلمانوں پر شدت پسندی کا الزام لگاتی ہے اور دوسری طرف معاشرے میں عدم برداشت کا درس دینے والے مفتی حمید قریشی جیسے نام نہاد دینی رہنماؤں کو ویزے بھی جاری کرتی ہے اور پھر جب انگلینڈ یا یورپ میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو سب مسلمانوں پر شک کیا جاتا ہے آن لائن نے اس حوالے سے مفتی حمید قریشی سے رابطہ کیا تو دن دو بجے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس ایجنسی نے میرے بارے میں معلومات دی ہیں اور فون منقطع کر دیا اس کے بعد رات آٹھ بجے رابطہ کیا گیا تو فون اٹینڈکرنے والے نے اپنا نام نہیں بتایا البتہ اتنا ضرور کہا کہ مفتی حمید قریشی تو بدھ کی صبح برطانیہ جا چکے ہیں ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…