کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں سندھ سیکرٹریٹ میں فائرنگ سے نائب قاصد جاں بحق، دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بدھ کو سندھ سیکرٹریٹ میں واقع وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت اصغر علی جونیجو کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ریاست علی کے نام سے کر لی گئی۔ ریاست علی صوبائی وزیر محنت کے دفتر کا نائب قاصد تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔