کراچی(نیوزڈیسک) اقرار الحسن کاسٹنگ آپریشن،صحافیوں کیلئے پابندیوں کا اعلان کردیاگیا،سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے فیصلہ کیاہے کہ سندھ اسمبلی کے جلاسوں میںآئندہ میڈیاکے ادارے کیلئے صرف5پاس جاری ہوں گے اور اب تک جو1700پاس جاری کیے گئے ہیںیہ فیصلہ بدھ کے روزسیکریٹری سندھ اسمبلی عمرفاروق برڑوکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیاجس میں صحافیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں کہاگیاکہ اب اسمبلی پاس کے اجراء کاطریقہ کاربھی تبدیل کیاجائے گااورکسی کوبھی دوران اجلاس پاس جاری نہیں کیاجاسکے گااگرجاری اجلاس کے دوران اسمبلی پاس جاری کرناناگزیرہوگاتواس کیلئے ادارہ کے مالک یاایڈیٹر،سیکریٹری اسمبلی،ڈائریکٹرانفارمیشن اورانچارج سیکیورٹی سند ھ اسمبلی کے دستخط ہوں گے اجلاس میں صحافیوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کابھی یقین دلایاجس کا سیکریٹری سندھ اسمبلی نے شکریہ اداکیا