لاہور(نیوزڈیسک) ملک بھر میں شب معراج النبی کو عقیدت واحترام سے منانے کے لیے شہر بھر کی معروف مساجد اور مزارات پر اس حوالے سے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ شب معراج النبی کے حوالے سے جمعرات کے روز سکولوں میں عام تعطیل کی جائے گی۔شہر بھر کی مساجد میں چراغاں کیا جائے گا اور شب بیداری کی محافل منعقد کی جائیں گی معراج النبی کے موقع پر دیندار مرد وزن روزہ رکھتے ہیں جبکہ اپنی حیثیت کے مطابق مسلمان گھروں میں نیاز دی جاتی ہے جببکہ صاحب ثروت اور مخیر حضرات غرباء کھانا تقسیم کرتے ہیں سکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ شب معراج النبی کے موقع پر مساجد اور مرزارات کی سکیورٹی کے لئے سپیشل سکیورٹی فوری تعینات کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی شناخت کے لئے اپنے قومی شناختی کارڈ کو اپنے ہمراہ لازمی رکھیں موجودہ حالات میں خود کو بھی ہر قسم کی چیکنگ اور پریشانی سے بچنے کے لئے نادرا کا کمپیوٹرائزڈ شناختی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری رات جہاں فرزندان اسلام عبادت کریں گے وہاں سکیورٹی فورسز ان کے تحفظ کیلئے موجود رہے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث کرفیو کا نفاذ



















































