جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

خاتون کا مکان پر قبضے ،داد رسی نہ ہونے کیخلاف آئی جی آفس کے سامنے احتجاج ،خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور((نیوزڈیسک) فیکٹری ایریا کی رہائشی خاتون نے مبینہ طور پر پولیس افسران کی سرپرستی سے مکان پر قبضے اور داد رسی نہ ہونے کیخلاف آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا ، خاتون نے طبی امداد لینے کی بجائے پولیس آفس کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حرا عثمان نامی خاتون نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا اور اس دورا ن خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ اس نے فیکٹری ایریا میں زبیدہ نامی خاتون سے مکان خریدا اور اس مد میں اسے 80فیصد ادائیگی بھی کر دی۔ خاتون نے جعلسازی سے مکان دوبارہ اپنے نام کرا لیا ہے اور مبینہ طور پرپولیس افسران کی سرپرستی میں اس پر قابض ہے ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ اس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ بھی درج کرایا لیکن کوئی داد رسی نہیں ہو رہی جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کے پاس بھی درخواستیں لے کر گئی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ۔پولیس کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون کو طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن خاتون نے طبی امداد لینے کی بجائے سنٹر ل پولیس آفس کے سامنے دھرنا دیدیا ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لے گی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…