اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز گلزار حسین شاہ نے کہاہے کہ حکومت رمضان میں 1ارب 40کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ رمضان میں سٹورز پر 18اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی اور پیکج منظور ہونے پر جون کے پہلے ہفتے سے قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی ۔جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی ان میں دالیں ،بیسن ،کھجور ،مصالحہ جات ،مشروبات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت رمضان میں ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی ۔