جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

لاہور جلسہ میں خواتین کے ساتھ افسوسناک واقعہ کیوں ہوا؟علیم خان اصل وجہ سامنے لے آئے

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء عبدالعلیم خان نے اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں خواتین سے بد سلو کی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے تحریری درخواستوں کے باوجود اسلام آبا دمیں وفاقی اور لاہور میں پنجاب حکومت اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہی اگر حکومت تھوڑا سا بھی سنجیدہ ہوتی تو اب تک کیو ں ایک بھی ملز م کو نہیں پکڑ ا گیا ؟لاہور کے جلسہ کے بعد ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی ذمہ دار پولیس ہے جس نے آخری وقت پر لیڈیز انکلوژرکی جگہ تبدیل کرا دی عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر پی ٹی آئی کی طرف سے گذشتہ روز قانونی کاروائی کیلئے باضابطہ رابطہ کیا گیا لیکن 24گھنٹے گزر جانے کے باوجو د ہماری درخواست پر کوئی بھی کاروائی نہ ہونا پنجاب حکومت کی کوتاہی ہے ۔عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچائے اور سازشی عناصر کو بے نقاب کرے تاکہ آئیندہ یہ سلسلہ بند ہو ۔وزیر اعظم اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپوزیشن پر غصہ اتارنے کی بجائے ٹھنڈے دل و دماغ سے ہماری طرف سے دیے گئے ٹی او آرز پر غور فرمائیں ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی پانامہ لیکس پر اختیار کردہ بھونڈی پالیسی سے پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ھنسا ئی ہوئی ہے ،دوسروں پر کیچڑ اچھال کر خود کو معصوم ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے لیکن آخرکار شریف فیملی کو جواب دہ ہونا پڑے گا ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…