لاہور(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کو 3سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، ایڈووکیٹ اصغر لائسنس معطل ہونے کے بعد 12سال تک عدالتوں میں پریکٹس کرتا رہا۔1998 ء میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔ عدالتی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ محمد اصغر نے بدتمیزی کی جس پر پنجاب بار کونسل نے اس کا لائسنس معطل کر دیاتھا۔ ایڈووکیٹ اصغر لائسنس معطل ہونے کے بعد 12سال تک مقامی عدالتوں میں پریکٹس کرتا رہا۔پنجاب بار کونسل نے ایڈووکیٹ کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت جولائی 2012 ء میں مقدمہ درج کروا دیا۔ سول لائن پولیس نے مقدمے کا چالان کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو جمع کروایا۔ تقریباً 4سال کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایڈووکیٹ اصغر کو مجموعی طور پر 3سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔