پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی ہردلعزیزکینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کو دعوت

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی ہردلعزیزکینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کو دور پاکستان کی دعوت،وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے کینیڈا کی ہائی کمشنرہیتھر کروڈن نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک کینیڈاتعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، آئی این جی اوز، منظم جرائم ، غیر قانونی تارکین وطن اور دہشت گردی کے سلسلے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنیاورخطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔نے حکومت پاکستان کی جانب سے کینیڈا کے وزیرِاعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی کنیڈا کی ہائی کمشنرہیتھر کروڈن سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات میں مزید استحکام اوروسعت کا خواہاں ہے۔وزیرِداخلہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے کینیڈا کے وزیرِاعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف امور میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے سماجی و معاشی ترقی کے شعبے میں کینیڈین گورنمنٹ کے تعاون کو سراہا۔پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل این جی اوزپربات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ این جی اوزسے متعلقہ نئی حکومتی پالیسی کا مقصد جہاں ایک طرف حکومت اور غیر ملکی این جی اوزکی پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنا ہے وہاں این جی اوز سے متعلقہ تمام امور میں مزید شفافیت لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ این جی اوز کی ریجیسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے جس میں آئندہ دنوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ اس موقع پروزیرِداخلہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے تمام غیر ملکی این جی اوز بشمول کینیڈا سے تعلق رکھنے والی این جی اوز کو مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کرنے اورانکے کام میں ہر ممکنہ تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔دیگر امور میں تعاون پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی طرف مالی امدادکا نہیں بلکہ ادارہ جاتی تعاون اور مختلف اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے کے لئے مزید تعاون کا خواہاں رہا ہے۔ منظم جرائم ، انسدادِ دہشت گردی ، منشیات ،انسانی سمگلنگ یاسزا یافتہ مجرمان کے تبادلے کے سلسلے میں تعاون پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ ان کے دورِ وزارت میں کسی بھی دوست جمہوری ملک کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کا ہونا یا نہ ہونا رکاوٹ نہیں بنے گا۔غیر قانونی طور پربیرون ملک جانے والے افرادیا مجرمان کی واپسی کے سلسلے بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحتنہ صرف واپس کیے جانے والے افراد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق ضروری ہے بلکہ کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کے بارے میں حکومت پاکستان کو ثبوت بھی مہیا کیے جائیں تاکہ ایسے افراد کو قانون کے حوالے کیا جا سکے۔پاکستان میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہگذشتہڈھائی سالوں میں انٹیگریٹد سیکیورٹی(مربوط سیکیورٹی نظام) کی پالیسی کے تحت پاکستان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مربوط سیکیورٹی کی حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی اداروں نے ملک بھرچودہ ہزار سے زائد انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیے ہیں جن کی بدولت دہشتگردوں کے نیٹ ورک توڑنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن خصوصاً افغانستان میں پائیدار امن کے لئے مخلصانہ کوششیں کرتا رہا ہے اور اس ضمن میں وہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہافغانستان میں کسی بھی قسم کی خرابی کا الزام پاکستان کے سر ڈالنے کا رجحاننہایت غیر مناسب ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں مزید وسعت کا خواہاں ہے ۔کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی نثراد تین لاکھ کی آبادی کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت پاکستان سے ہر شعبہ میں بشمول صحت ، تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ تمامامور پر تعاون جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…