منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پانی کا بحران خوفناک اژدھے کی طرح سر اٹھا رہا ہے،زبیرطفیل

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) دنیا بھر کے ممالک نے موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کیلئے اقدمات شروع کردیئے ہیں جبکہ پاکستان میں ان بحران سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جبکہ پانی کا بحران پاکستان میں بھی خوفناک اژدھے کی طرح سر اٹھا رہا ہے جبکہ سیلاب اور خشک سالی سے متعلق عالمی بینک کی رپورٹ بھی کسی خطرے سے کم نہیں ہے ان حالات میں حکومت اور بالخصوص اپوزیشن جماعتیں اپنے اختلافات قطع نظر رہ کر ملکی مفادات کو مقدم سمجھیں اور بحرانوں سے نمٹنے کی مشترکہ پلاننگ کریں۔ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیر ایف طفیل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔زبیرطفیل نے کہا کہ عالمی بینک نے خبردار کردیا ہے کہ 2015تک موسمیاتی تبدیلی اورپانی کے بحران کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوسکتی ہے اور سب سے زیادہ مشرق وسطیٰ کے ممالک اور چین وبھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہونگی،ایسی صورت میں پاکستان کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا کیونکہ پاکستان چین اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور اس وقت بھی پاکستان کی ان ممالک کے ساتھ وسیع تجارت ہے اور عالمی بینک کے مطابق اگر آئندہ34سالوں میں گلوبل وارمنگ کے باعث برف باری کم اور بارشیں زیادہ ہوئیں تو گلیشیئرتیزی کے ساتھ پگھل جائیں گے جس کی وجہ سے سیلاب اور خشک سال کا اندیشہ ہے۔زبیر طفیل نے کہا کہ قابل استعمال پانی کی قلت کی وجہ سے 2050تک توانائی اورزراعت کے شعبے متاثر ہونگے اور دنیا کے کئی ممالک کی مجموعی پیداوار میں کمی کا امکان ہے،ایسی صورت میں بحران سے نمٹنے کیلئے پانی کی ری سائیکلنگ اور شفاف پانی کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی فوری پلاننگ کی جائے تاکہ پاکستان پانی کے کسی بھی متوقع بحران سے نمٹنے کیلئے تیار ہوسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…