اسلام آباد(نیوزڈیسک) جے آئی ٹی نے اڈیالہ جیل سے عمران فاروق کیس کے ملزم خالد شمیم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے معاملے پروزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کرادی ۔رپورٹ میں خالد شمیم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے ذمہ داروں کو تعین کیا گیا ۔عمران فاروق کیس کے ملزم خالد شمیم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے معاملہ پر جے آئی ٹی کی جانب سے وزارت داخلہ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ خالد شمیم کا بیان ریکارڈ کرانے میں اڈیالہ جیل کے عملے کی معاونت شامل ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملزم خالد شمیم نے رضامندی سے بیان دیا ہے ٗ جیل کے عملے نے ہی خالد شمیم کابیان ریکارڈ کیا ہے، جیل ریکارڈ کے مطابق باہر سے کوئی شخص جیل میں نہیں گیا۔