اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیکیورٹی اداروں کا راولپنڈی اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دور ان تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارکر لئے ٗ اہم تنصیبات کے نقشے اور دستاویزات برآمد کرلئے گئے ۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن فوجی کالونی ٗشکریال ٗ پیر ودھائی کے علاقے اور افغان بستی میں کیا ٗ کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں نو افغانیوں سمیت 39 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ٗ دوسری جانب سیکورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ٗ یونیورسٹی کے ارد گرد پولیس کمانڈوز اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی